اپوزیشن میں سب مفادات کیلئے جمع ہوئے،شنیلا روتھ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے کہ اپوزیشن میں سب مفادات کے لیے جمع ہوئے ہیں اور آج وقت ثابت کر رہا ہے یہ سب مفاد پر ست ہیں انکا عوام کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہاکہ اے این پی نے مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔
، اتحاد کو نوازشریف اور مریم صفدر نے لندن بھاگنے کے لئے استعمال کیا، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف چارج شیٹ پیش کر کے ایک دوسرے کے چہرے سے جمہوریت کا نقاب ہٹا کرانکی کر پشن اور لوٹ مار قوم کو دکھارہی ہیں۔ اپنے بیان میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ملک فاخر نے کہا ہے کہ اپوزیشن محض اپنی چوری کرپشن بچانے کیلئے کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ان کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ا ن سے بلیک میل ہوں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا بلکہ ہم تمام حالات کاڈٹ کر مقابلہ کر یں گے۔