ریونیو بورڈ کا قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن، 56ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار

  ریونیو بورڈ کا قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن، 56ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں منظم کریک ڈاؤن کے دوران ایک لاکھ56ہزار484ایکڑ سرکاری اراضی مختلف قابضین سے واگزار کروائی ہے۔اس اراضی کی کل مالیت 450.81ارب روپے سے زائد ہے یہ بات انہوں نے منسٹر بلاک آفس میں پارٹی ورکرز کے ایک 4رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر ملک محمد انور نے کہا ہے کہ واگزار کروائی گئی اراضی عوامی فلاح کے منصوبوں میں استعمال کی جائے گی۔یہ بات خوش آئندہے کہ تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں تا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیوسرکاری املاک کی حفاظت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محکمہ مال کی قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی سفارش یا اثرو رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا گیا اور ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے تا کہ گورننس و سروس ڈیلیوری کا نظام بہترین انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھے،انہوں نے کہا کہ اس مہم میں عوام بھی انتظامیہ کی مدد کر سکتے ہیں۔