وزیر اعظم نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا،ثانیہ کامران

      وزیر اعظم نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا اور اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کی قیادت میں عوام کے لئے شروع کئیے جانے والے منصوبے کامیابی کی طرف گامزن ہیں اور حالات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک جھوٹ اور شر پسند سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

، اے این پی نے پی ڈی ایم کے اتحاد پرخود کش حملہ کیا ہے، رہی سہی کسر پیپلزپارٹی پوری کردے گی، انہوں نے کہاکہ ن لیگی درباریوں کا نام نہادٹولہ تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرکے اپنی نوکری پکی کرنے میں لگا ہوا ہے، پی ڈی ایم کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے اور انکی چور مچائے شور کی فلم کو عوام نے ریجیکٹ کر دیا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر کے اپنی سیاسی ناکامیوں کا غصہ نکال رہے ہیں، فضل الرحمان اور مریم صفدر کی سیاست ختم ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کا مستحکم ہونا اور اس کی قدر میں بہتری آنا تحریک انصاف کی حکومت کی اعلیٰ کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -