واپڈا کارکنوں نے سیفٹی ڈے منایا،نسبت روڈ پر ریلی نکالی گئی

واپڈا کارکنوں نے سیفٹی ڈے منایا،نسبت روڈ پر ریلی نکالی گئی

  

 لاہور(پ ر) واپڈا کے ہزاروں کارکنوں نے ملک بھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام کام پر بجلی کے ملازمین کے آئے دن المناک حادثات روکنے اور کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے منظم اجلاس  اور مظاہر ہ کرکے  "سیفٹی ڈے" منایا لاہور میں نسبت روڈ پر سینکڑوں کارکنوں نے جلوس نکالا اورمطالبہ کیا کہ وہ کارکنوں کو المناک حادثات اور کوروناسے بچانے کیلئے اقدامات کریں،بنیادی تنخواہ میں 25%   اضافہ کیاجائے، کراچی الیکٹر ک سپلائی کمپنی کی طرح منافع بخش کمپنیوں کو سیٹھوں کے حوالے نہ کیا جائے، ریلی کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد، حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، اْسامہ طارق، نوشیر خان، حاجی لیاقت، مظفر متین، ملک ظہور، لیاقت علی،رانا شفیق  ودیگر نمائندگان نے کی-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -