رمضان میں بجلی شکایات کا بروقت ازالہ ہو گا،چوہدری محمد امین

  رمضان میں بجلی شکایات کا بروقت ازالہ ہو گا،چوہدری محمد امین

  

لاہور(پ ر)وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے بلائے گئے خصوصی زوم اجلاس میں لیسکو چیف  ایگزیکٹو چوہدری محمد امین اور آپریشن ڈائریکٹر رانا عبدالستار نے شرکت کی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان بھی وڈیو کانفرنس میں موجود تھے۔ رمضان المبارک کے انتظامات کی مد میں لیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر اور اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا ہے جو بجلی سے متعلق کسی بھی شکایت کے جلد سے جلد ازالے کے لئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے کہا کہ لیسکو کی مختلف ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمر ز کی ٹرالیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے،رمضان المبارک کے دوران صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -