کوکا کولا کا وزیر اعظم کی سرسبز پاکستان مہم میں مزید تعاون کا اعلان

کوکا کولا کا وزیر اعظم کی سرسبز پاکستان مہم میں مزید تعاون کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (پ ر) کوکا۔کولا سسٹم میں اپنی فروخت کے حجم کے اعتبار سے چھٹے بڑے باٹلر کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) نے وزیر اعظم کے صاف اور سرسبز پاکستان اقدام میں مزید تعاون کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سی سی آئی پاکستان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ باضابطہ طور پر مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط کے لئے خصوصی تقریب اسلام آباد میں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم  کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ساتھ ساتھ وزارت موسمیاتی تبدیلی، سی سی آئی پاکستان، ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ (ای پی اے) اور متعلقہ شہروں کی ڈسٹرکٹ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملک امین اسلم نے کہا سی سی آئی پاکستان کی جانب سے کراچی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، اٹک، ملتان اور رحیم یار خان میں 50ہزار درخت لگائے جائیں گے۔"۔
 سی سی آئی پاکستان کے پبلک افیئرز منیجر باسط ظفر نے کہا، "سی سی آئی کے کاروباری رضاکار پروگرام کے زیر اہتمام اسکے ملازمین ان سرگرمیوں میں بھی اپنا تعاون پیش کریں گے۔ یہ سرگرمیاں رواں سال کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ اس اشتراک سے صاف و سرسبز پاکستان کی تعمیر کے لئے اسکی نمایاں خدمات کی عکاسی ہوتی ہے۔" اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر احمد کرساد ارتن نے کہا، "ہم پاکستان میں ذمہ دار اور ماحولیاتی طور پر باشعور کاروباری ادارہ ہیں۔ اس باہمی اشتراک سے ماحولیات کے تحفظ کا ہمارا عزم مستحکم ہوتا ہے اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن چیلنجز کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ " وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے پاکستان کے تمام کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ صاف و سرسبز پاکستان پروگرام جیسے اقدامات میں تعاون کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری کے اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں۔ اس وقت پاکستان کے ماحولیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہیں تاہم اقدامات پر عمل درآمد کے ذریعے ماحولیاتی تنزلی کا عمل موثر انداز سے بہتری کی جانب لایا جاسکتا ہے۔حکومت کے صاف و سرسبز پاکستان پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اکتوبر 2018میں قومی مہم کے طور پر صاف و سرسبز پاکستان اقدام کا باضابطہ آغاز کیا گیا جس میں رویوں کی تبدیلی اور ادارہ جاتی استحکام کے ساتھ پانچ اہم شعبے شامل ہیں۔ ان شعبوں میں شجرکاری، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، لیکویڈ ویسٹ مینجمنٹ / صفائی ستھرائی، مکمل نکاس آب اور پینے کا صاف پانی شامل ہیں۔ سی سی آئی پاکستان اس کام میں بہترین طریقے سے تعاون کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا، " ہم سول سوسائٹی کے اداروں اور کاروباری شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر گہرا یقین رکھتے ہیں اور یہ اشتراک وزیراعظم عمران خان کے صاف و سرسبز پاکستان کے کامیابی سے نفاذ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ "