بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ  کے نام پر بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ حکومت مہنگائی کی ستائی عوام کو رمضان سے قبل ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 128 پی پی55، 154 میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن برائے استصواب گروپ لیڈرز قومی و صوبائی حلقہ جات  میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر سیاسی کمیٹی  جماعت اسلامی ضلع لاہور  چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ، امیر جماعت اسلامی شرقی لاہور ڈاکٹر محمود احمد، سیکرٹری شرقی لاہو رخبیب نذیر،صدر سیاسی امور علاقہ شرقی لاہور زبیر صدیقی بھی موجود تھے۔                      

   امیر جماعت اسلامی پی پی 155 زاہد علی کھوکھر ایڈوکیٹ، امیر جماعت اسلامی پی پی 154عاصم صدیقی سمیت بڑی تعداد میں ارکان جماعت نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا  حق  بھی چھین رہی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ جاتاہے، منافع خور سرگرم ہو جاتے ہیں، دالیں، چینی، مرغی، چھوٹا اور بڑا گوشت، چائے کی پتی، دودھ، انڈے، مشروبات،چاول، گھی، بیسن، آٹا، سبزی، پھل اور ہر قسم کی ضروریات زندگی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں اور حکومت اور انتظامیہ کاغذی کاروائیوں اور بیانات تک محدود رہتی ہے۔