غربت اور معاشی بدحالی کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنا ہوگا،ملک خالد

      غربت اور معاشی بدحالی کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنا ہوگا،ملک خالد

  

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین ہول سیل موبائل فون سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر ملک خالد اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بزنس کمیونٹی کو درپیش بحران زدہ بدترین صورتحال ملکی معیشت کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔ حکومت اور معاشی ماہرین کی معاشی گردشوں سے نبٹنے کی حکمت عملی غیر فعال ثابت ہورہی ہے، اکثریتی طبقے میں پائی جانے والی عدم تحفظ کی فضا کاروبار زندگی کو مفلوج کرنے کی راہ پر لے کر جارہی ہے۔

۔ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین ستون ہے۔ ملک میں غربت اور معاشی بدحالی کی بڑھتی ہوئی شرح کا فی الفور راستہ روکنا انتہائی ناگزیر ہے۔

 ملکی کاروباری مراکز کو تحفظ اعتماد اور سبسڈیز کے ذریعے سہارا دیا جائے۔ ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے کیلئے حکومت بزنس سیکٹر کے مسائل اور مشکلات کے حل کی پالیسی مرتب کرے۔ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین ستون ہے۔ ملک میں غربت اور معاشی بدحالی کی بڑھتی ہوئی شرح کا راستہ نہ روکا گیا تو حالات شدید گھمبیر صورتحال اختیار کر جائیں گے۔ ملکی کاروباری مراکز کو تحفظ اعتماد اور سبسڈیز کے ذریعے سہارا دیا جائے۔ کاروباری سرگرمیوں کو موثر اور سازگار بنانے کیلئے تجارتی طبقے کے مسائل سنے جائیں۔ تجارتی مراکز کو کرونا بحران سے نکلنے کیلئے مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار میں نرمی دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -