لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،39بوگس کنکشن منقطع
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پرایس ای ایسٹرن سرکل سہیل بشیر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایکسئین شالامار عبداللہ شبیر کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او محمود بوٹی سراج الدین کاکڑ نے ڈویڑنل ٹاسک فورس اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ بندروڈ، آصف کالونی، لکھو ڈیر، مرل پر، مرل ماڑی اور کرول بازار کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن کل218کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ39 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے،175,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔
پکڑے جانے والے39 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔دوسری جانب ایس ڈی اور واہگہ سب ڈویڑ ن شہازیب بھٹو نے ڈویڑنل ٹاسک فورس اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ بھیسن، ڈیال، جلو موڑ، گوپال پورہ، واہگہ اور ڈوگراں کلاں کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن کل274کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ56 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے،250,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے56 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ایس ای سہیل بشیر کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔