تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،دیوان

  تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،دیوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، آئندہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے اپنے دورِاقتدار میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا تھا، کرپٹ دونوں جماعتیں اپنے ادوار میں عوام کو ڈیلیور کرنے میں بْری طرح ناکام رہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے آزادکشمیرکے ہرشہریوں کو بلاتفریق صحت کارڈ کا تحفہ دیا ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر حکومت کا پورا فوکس ہے، آزاد کشمیر کی عوام تحریک انصاف کی کامیابی میں بھرپورکردار ادا کریں گے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اتحاد دفن ہو چکا ہے۔

، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی منافقت کی سیاست قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکی ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگی درباری شرم سے ڈوب مریں، آج وہ کس منہ سے ایک دوسرے پر تنقید کررہے ہیں، دونوں جماعتیں مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہیں، عوام کے سامنے ان کا کچا چٹھہ کھل کر سامنے آگیا ہے، ماضی کی دونوں حکومتیں مافیا کی پشت پناہی کرتی رہیں ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن کے منافق اور فسادی ٹولے سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری گے اور اپوزیشن ماضی کی طرح اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -