تعلیمی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے،مراد راس

  تعلیمی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے،مراد راس

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس سے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد نے ملاقات کی۔  وفد میں صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اشفاق وڑائچ، سیکرٹری جنرل علی رضاا ور دیگر ممبران شامل تھے۔وفد نے یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کو سراہا۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرزکو مشاورتی عمل میں ساتھ لے کر چلنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اْنہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے حوالے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی معاونت سے تمام تحفظات کو دور کیا گیا ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ نجی سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے لئے حکومت کی جانب نجی سکولوں کے اساتذہ کو خصوصی تربیت مفت فراہم کی جائے گی یہ بات اطمینان بخش ہے کہ شعبہ تعلیم میں  حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبے اس شعبے کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیں گے۔اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزکیا جا رہا ہے۔

 تاکہ سکول ایجوکیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -