گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لائبریری کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لائبریری کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا نیو کیمپس میں لائبریری کمپلیکس کے قیام کا فیصلہ۔12.5 ایکڑ پر پھیلے اس لائبریری کمپلیکس کا شمار پاکستان کی سب سے بڑی لائبریرز میں ہو گا،مجوزہ لائبریری کمپلیکس کے پانچ بلاکس میں 12 ہزار قارئین کی گنجائش ہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے تصدیق کی ہے کہ پروجیکٹ کا پی سی ون تیار ہوچکا ہے،پی سی ون یونیورسٹی کے لائبریری اسٹاف اور ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے بتایا کہ مجوزہ لائبریری کمپلیکس میں پانچ بڑے بلاکس ہوں گے جن میں پڑھنے کے ہال، انفرادی مطالعہ کی جگہیں، آرٹ گیلری، منی سنیما اور کانفرنس ہال ہونگے۔

،کمپیوٹر اور پرنٹنگ روم میں ایک وقت میں 500 صارفین کے لئے سہولیات ہونگی، لائبریری کمپلیکس میں میوزیم، آرٹ گیلری اور کیفٹریا بھی موجود ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لائبریری کمپلیکس کو سبزہ، شمسی پینل اور سبز چھتوں کے ساتھ ماحول دوست خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا جائے گا۔ پروفیسر زیدی نے وضاحت کی کہ لائبریری کمپلیکس کے لئے فنڈنگ متعدد ذرائع سے حاصل کی جائے،جی سی یو کے نئے کیمپس کی مکمل تکمیل کے بعد یہاں 30 ہزار سے زائد طلباء  کی گنجائش ہوگی۔یہ لائبریری طلباء  کے پڑھنے، تحقیق اور دیگر علمی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہو گا۔ اس سے قبل، وائس چانسلر نے انجینئرنگ سیل کے عملے اور مالیوں کے تعاون سے نیو کیمپس میں ایک خوبصورت بڑا اوول گراؤنڈ بھی تیار کروایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -