حکومتی نااہلی سے کرونا مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، شیخ فیاض الدین
خان پور (تحصیل رپورٹر) حکومتی نااہلی کی وجہ سے کرونا کے مریض بڑھ رہے ہیں بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومتی کارکردگی صرف بیان بازی اور تصاویر بنوانے تک محدود ہے بیرونی امداد کے زریعے مہنگائی کم کر کے اور عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کی بجائے قوم کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ان خیالات مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین ن لیگی رہنماؤں شیخ عماد الدین، شیخ وقار الدین،شیخ ذیشان، (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
چوہدری محمد ابرار بابر اعجاز رحمانی، سید مظہر شاہ، دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائیندے اور آفیسرز خود کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ چھوٹے دوکانداروں کو بلاوجہ پریشان کیا جا رہا ہے اب بھی وقت ہے حکومت تمام سیاسی مذہبی اور کاروباری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کر کے اس موزی مرض سے نمٹنے کیلئے متفق اور جامع حکمت عملی اپنائے اور قوم کو اعتماد میں لے انہوں نے کہا کہ وزرا کی آٹا چینی بجلی اور زکوا? میں کرپشن کی رپورٹ منظر عام پہ آنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی چینی آٹا بجلی کی قیمتیں کم کی گئی ہیں چینی کا ریٹ 83 روپے صرف اعلان تک محدود ہیجو کہ حکمرانوں کی منافقت اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شیخ فیاض الدین