حکومت کا تعلیم پر فوکس، نصاب میں تبدیلی لائی جارہی ہے، اویس دریشک

حکومت کا تعلیم پر فوکس، نصاب میں تبدیلی لائی جارہی ہے، اویس دریشک

  

جام پور (نامہ نگار)  پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ اپنے مفادات کی خاطر تشکیل دی جانے والی پی ڈی ایم کا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ضلع بھر میں ہزاروں سکولوں کی اپ گریڈیشن تعلیمی دوست کا زندہ ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس احمد خان دریشک نے مڈل سکول ماچکہ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے نئے دوکمروں کی تکمیل کے موقع پر افتتاح (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن راجن پور ملک مسعود ندیم خان۔  ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ۔  ڈ پٹی ڈی ای او راو محمد طارق خان۔ ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ ڈیٹا بیس افسر سردار سلطان علی خان دریشک۔سردار ممتاز خان دریشک۔ پی اے ٹو ایم پی اے مختیار حسین بھی موجود تھے۔ انہوں کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بچوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے  نصاب میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ ضلع راجن پور کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ضلع بھر کے سکولوں کی خطرناک عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے حلقہ کی مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ 

اویس دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -