دور جدید میں ریاضی کے اثرات جامعہ اسلامیہ میں بین الاقوامی کانفرنس، ماہرین کا آن لائن خطاب
بہاولپور (بیورورپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام دورِ جدید میں ریاضی کے اثرات کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔ ہایبرڈ اور آن لائن منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورصائقہ امتیاز (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
آصف، پرو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمدا شرف اور چیئر مین شعبہ ریاضی وفوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ موضوع کے اعتبار سے کانفرنس کا انعقاد بہت اہم ہے جس میں سائنسدان، محققین اور سکالرز اپنے علم اور تجربے سے اساتذہ اور طلباء وطالبات کو مستفید کریں گے۔ کانفرنس ریاضی اور دیگر مضامین کے مابین جدت آمیز تقابلی جائزے اور ان مضامین میں ہونے والی جدید پیش رفت، عملی دشواریوں اور اُن کے حل میں معاون ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں پڑھے جانے والے مقالات سے ریاضی کے مضمون کو بہتر اور مشترکہ انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی اور اس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے نئی راہیں متعین ہوں گی۔ اس موقع پر فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ کانفرنس میں ترکی، امریکہ، اسٹونیا، چائنہ اور پاکستانی جامعات سے اہرین شریک ہیں۔ کانفرنس کے کی نوٹ سپیکرز میں پروفیسر ڈاکٹر دمترو بلینو، انقرہ یونیورسٹی ترکی، پروفیسر ڈاکٹر محمدا سلم یونیورسٹی آف پنسلوینا امریکہ، ڈاکٹر سبسٹین بہاموندے، یونیورسٹی آف ٹارٹو اسٹونیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر محمد صادق گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر ارشد ضیاء، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبا د اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے پروفیسر ڈاکٹر حافظ فخر الدین، ڈاکٹر ظہیر عباس،ڈاکٹر محمد رمضان، ڈاکٹر نرگس اسلم خان، ڈاکٹر محمد اویس یوسف اور ڈاکٹر شفقت علی شامل ہیں۔
خطاب