ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت  کیس کی سماعت فیصلے کیلئے  6مئی تک ملتوی

ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت  کیس کی سماعت فیصلے کیلئے  6مئی تک ملتوی

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت فیصلے کے لیے 6 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز عدالت ملزم کے دیگر کیسز میں مصروفیت کے باعث سماعت نہ کرسکی۔ نیب کی جانب سے مقبوضہ گاڑیوں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کا کرایہ جمع کرایا جانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیب حکام نے احتساب عدالت کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے بھی اظہار برہمی کیا تھا کہ نیب نے احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل کیے بغیر ہائیکورٹ سے رجوع کیوں کیا۔ یاد رہے کہ نیب   عدالت نے علی ایسوسی ایٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر و ملزم شیخ شاہد جمال کی دو گاڑیاں واپس نہ کرنے پر ڈی جی نیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کے بیٹے محسن جمال کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے دوران تفتیش والد کو شہریوں سے کالونیوں کی مد میں کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار کیا اور انکے قبضے سے دو قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں اب مقدمہ کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا جائے جس پر ڈی جی نیب نے حکم عدولی کی اور طلبی کے باوجود بھی متعدد بار پیش نہ ہوئے تھے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔  

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -