غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، سلطان  محمود ہنجرا، غلام قاسم ہنجرا،محمد افضل  سمیت7ریونیو افسران کیخلاف  کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، سلطان  محمود ہنجرا، غلام قاسم ہنجرا،محمد افضل  ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملوث سابق لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا، لیگی ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا اور محمد افضل سمیت 7 ریونیو افسران کے خلاف کیس کی سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 4 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 مقدمہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے سابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر چھٹہ کو بیان کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم وکیل کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر وکلا بحث ہونی باقی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان سابق لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی، جنہوں نے متعدد شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی تھی۔ ملزمان نے کوٹ ادو میں پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن پلاٹ نہیں دیے جس پر نیب نے انکوائری کرکے ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرکے عدالت پیش کیا ہے تاہم ملزمان نے عدالت میں 265-k کے تحت درخواست دائر کی ہے اور موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انتقامی کاروائی کررہا ہے اس لیے ریفرنس کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ سے بری کیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -