مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر اشتہاریوں کی  گرفتاریوں کیلئے بنائی گئی پی او ٹیم ختم، ایس  پی رینک افسران کو ٹاسک سونپ دیا گیا

مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر اشتہاریوں کی  گرفتاریوں کیلئے بنائی گئی پی او ٹیم ...

  

 ملتان (وقائع نگار) مطلوبہ نتائج نا ملنے پر سی پی او ملتان نے اشتہاریوں سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نا ہونے پر تھانوں کی سطح پر بنائی گئی" پی او ٹیم " کو ختم کردیا۔جبکہ ایس پی رینک کے افسروں کو اپنی سربراہی میں خطرناک ملزمان کو حراست میں لینے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے سی پی او ملتان نے گزشتہ روز ضلع بھر پولیس افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے یک میٹنگ کی۔جس میں تمام ایس پیز۔انچارج پی او سٹاف و کلرک نے شرکت کی۔اس دوران سی پی او منیر مسعود مارتھ نے تھانوں کے سطح پر تشکیل دی ہوئی پی او ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔تو انکی کارکردگی کو ناقص پایا۔جس پر انہوں نے پی او ٹیم پر ناراضگی کا اظہار کیا۔اور اسی بات پر سی پی او ملتان نے تھانوں میں قائم کی گئی پی او ٹیم کو ختم کردیا۔اور میٹنگ میں موجود ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اے کیٹگری کے مجرمان اشتہاری کو فزیکل گرفتار کریں۔تھانوں میں ملزمان کی ہسٹری شیٹ مرتب کریں۔اس دوران سال 2021  کے 53 مقدمات میں برآمدگی نا ہونے پر بھی غصے کیا ہے۔اور ایس پیز حضرات کو کہا ہے کہ وہ اپنے ڈویثرن کے  تفتیشیوں کو حکم دیں کہ وہ آئی ٹی کے تعاون سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحرک کریں۔نامکمل چالان کو جلد از جلد مکمل کریں۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -