ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر معلمہ کا  طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد، مقدمہ درج

ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر معلمہ کا  طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار)راجن پورکے تعلیمی اداروں میں وزیر اعلی پنجاب کے سلوگن مار نہیں پیار کی خلاف ورزی۔ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ نصیر میں ٹیچرز کا نویں جماعت کی طالبہ پر تشدد۔ متاثرہ بچی کے والد کی رپورٹ پر ٹیچرز کے خلاف مقدمہ درج۔ ڈی ای او راجنپور نے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
سکول پہنچ کرکے معاملہ کا جائزہ لیا۔ محکمانہ کاروائی شروع۔ ضلع راجن پور کے تعلیمی اداروں میں تشدد معمول بناگیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے سلوگن مار نہیں پیار کی ہر سکول میں کھلی خلاف ورزی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ نصیر کی ٹیچرز عذ را پروین نے انگریزی کے ٹیسٹ میں ناقص کارگردگی پر نویں جماعت کی طالبہ اقراء الفت پر ڈنڈوں کی بارش کر دی جس سے طالبہ سکول میں بے ہوش ہوگئی۔ معلمات اور بچیوں نے متاثرہ بچی کو اٹھا کرکے ہسپتال پہنچایا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ای او سیکنڈیری راجن پور ذوالفقارعلی ملغانی سکول پہنچ گئے اور تمام حالات کا جائزہ لیا۔ اور سکول میں سٹاف سے بیانات قلم بند کیے۔ علاوہ ازیں متاثرہ بچی کے والدعبدالرشید ولد عبدالحمید مغل بچی کو لے کرکے تھانہ صدر راجن پور پہنچ گئے۔ پولیس نے والد کی رپورٹ کی روشنی میں ٹیچر عذرا پروین کی کے خلاف زیر دفعہ328Aت۔پ مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف سی ای او تعلیم راجن پور ملک مسعود ندیم نے موقف میں کہا کہ مزکورہ معلمہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے۔ سماجی وشہری حلقوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مزکورہ ٹیچرز کے خلاف محکمانہ سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ 
مقدمہ درج