لادی گینگ کو اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لادی گینگ کو اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)تھانہ ریتڑہ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، اے ایس پی سرکل تونسہ شریف میر روحل خان نے ایس ایچ اور یتڑہ حامد مقبول کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ لادی گینگ کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم محمد سفیر ولد غلام حسین قوم لاشاری سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کو حامد مقبول ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے گرفتار کرکے ملزم سے 1000گولیاں SMGبرآمد کرکے گرفتارکر لی اورمقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ   ملزم /5مختلف کرائمینلز کو خفیہ طور پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پکڑاگیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات فروش میر محمد ولد محمد خان قوم چکرانی سکنہ بستی چکرانی ڈاک خانہ یارو کھوسہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے3800 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے۔میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن، کرائمز کی وارداتوں کے خاتمے اور سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تونسہ پولیس کوشاں ہے۔
ملزم گرفتار