کرپٹ سیاستدان مسترد، اپوزیشن کی منفی  تحریک دم توڑ چکی ہے، جاوید اقبال وڑائچ

  کرپٹ سیاستدان مسترد، اپوزیشن کی منفی  تحریک دم توڑ چکی ہے، جاوید اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے قو م میں سیاسی شعوربیدار کیاجس کی بناپر 2018الیکشن میں قوم نے اپنے ووٹ کی قوت سے ماضی کے کرپٹ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
سیاستدانوں کو مسترد کر دیا، اپوزیشن کی منفی تحریک دم توڑ چکی ہے،  پی ڈی ا یم کے قا ئدین آج دست و گریبان ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پا کستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، آنے والا وقت پاکستان کے عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر آرہا ہے۔ محلہ نواز آباد کوٹسمابہ میں بجلی اور سوئی گیس منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، شہری و دیہی علاقوں میں میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیمیں دی جارہی ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو ختم کیاجائے، انہوں نے کہاکہ کوٹسمابہ میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے عوام نے ہمیشہ عزت سے نوازا اور عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، اس موقع پر عمائدین علاقہ نے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا۔
جاوید اقبال وڑائچ