صادق آباد، ریلوے حکام کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، تعمیرات مسمار

صادق آباد، ریلوے حکام کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، تعمیرات مسمار

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)ریلوے حکام کی طرف سے صادق آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،پتھارے گرا دیئے،بغیر نوٹس کے پتھارے گرائے جانے پر لنڈا بازار کے دکانداروں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر بلاک کردیا،تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ریلوے حکام کی طرف سے صادق آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے لندا بازار کے پتھارے گرا دیے گئے جس پر لنڈا بازار کے دکاندار احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آگئے ہیں دکانداروں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 نے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی پٹریاں رکھ کر دھرنا دیا اور ریلوے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی دکانداروں کاکہنا تھا کہ ہم باقاعدہ طور پر ریلوے کو کرایہ ادا کرتے ہیں پھر بھی وہ ہمیں بے روزگار کر رہے ہیں  اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری پہنچی ریلوے پولیس اور لنڈا بازار کے دکانداروں میں مذاکرات اوراسسٹنٹ کمشنرصادق آبادکلیم یوسف کی مداخلت پر ریلوے ٹریک سے دھرنا ختم کردیا گیا۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -