شہری سے رشوت لینے کا الزام، ایکسائز  انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ  درج، گرفتاری کیلئے اقدامات شروع

شہری سے رشوت لینے کا الزام، ایکسائز  انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ  ...

  

 ملتان (وقائع نگار)اینٹی کرپشن ملتان نے شہری سے رشوت لینے کے الزام میں ایکسائز انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔شہری فیصل نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ محکمہ ایکسائز ملتان کے انسپکٹر افتخار بھٹی نے (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ملتان تعیناتی کے دوران  لگژری گاڑی کا نمبر لگوانے کے لئے اس سے 5 لاکھ روپے کی رقم لی اور نمبر بھی نہیں لگایا۔ایکسائز انسپکٹر افتخار بھی اسکی رقم بھی واپس نہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر نے انکوائری کی۔انکوائری میں افتخار بھٹی کی جانب سے شہری سے رشوت کی مد میں رقم لینے اور واپس نہ کرنا ثابت ہونے پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایکسائز ملتان میں کرپشن کی انکوائریوں کے باعث مذکورہ انسپکٹر نے اپنا تبادلہ راولپنڈی کرا لیا تھا۔اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے ڈائریکٹر راولپنڈی کو ایکسائز انسپکٹر کی معطلی کے لیٹر بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

ایکسائز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -