میپکو حکام کی225ملین کی سرمایہ کاری  میں غبن کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد  اقبال کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

  میپکو حکام کی225ملین کی سرمایہ کاری  میں غبن کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد  ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  احتساب عدالت ملتان نے میپکو حکام کی 225 ملین کی سرمایہ کاری میں غبن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد اقبال کے خلاف کیس کی سماعت (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

مزید کارروائی کے لیے 22 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ملزم کے کورونا میں مبتلا ہونے کا بیان دیا گیا جبکہ وکیل بھی حاضر نہ ہوئے۔ ملزم کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست پر وکلا کی بحث ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم ہمایوں نبی جان ابھی بھی مفرور ہے جبکہ 7 ملزمان تفتیشی مراحل میں نقائص اور استغاثہ کی جانب سے الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سعید احمد خان وفات پاگئے تھے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق میپکو حکام کی جانب سے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میں میں 225 ملین کی سرمایہ کاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر غبن کرنے کا ریفرنس کیا گیا تھا۔عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا تھا۔ملزم کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر ہے جس پر وکلا بحث کریں گے۔

سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -