80سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن  ،محکمہ صحت ملتان کو ایمبولینس فراہم

80سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن  ،محکمہ صحت ملتان کو ایمبولینس فراہم

  

ملتان (وقا ئع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 80 سال سے زائد عمر کے معمر افراد  کو (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کورونا ویکسینیشن کے دوران سہولت فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت ملتان کو  ایمبولینس فراہم کر دی  ہے۔ذرائع  کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محکمہ صحت ملتان کو ایک ایمبولینس مہیا کردی ہے۔جسکو  ضرورت پڑنے پر 80 سال تک یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کی سہولت دینے کیلئے استعمال کی جائے گی۔اس کے علاہ 80 سال سے زائد عمر کے وہ افراد جن چلنے پھرنے سے معذور ہیں۔انکو ویکسینیشن  گھروں میں جاکر فراہم کیا کریں گے۔محکمہ صحت کے ملازمین اور شہریوں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ویکسی نیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -