پولیس کا سرچ آپریشن، کچہ کے علاقہ  سے مغویہ بازیاب،2ملزمان گرفتار

پولیس کا سرچ آپریشن، کچہ کے علاقہ  سے مغویہ بازیاب،2ملزمان گرفتار

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او مزمل اسحاق کی کچے کے خطر ناک علاقے میں کارروائی 4 ماہ قبل اغوا ہونے والی مغویہ برآمد دو ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق چار ماہ قبل اغوا ہونے والی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 مسماتہ (ن)بی بی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے روجھان کچے کے علاقے میں لے گئے تھے جس کو برآمد کرنے کا ٹاسک ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز نے نئے تعینات ہونے والے نوجوان ایس ایچ او اسلام گڑھ مزمل اسحاق کو سونپا۔ ایس ایچ او نے نہایت جانفشانی سے کام کرتے ہوئے 5 دن کے اندر مغویہ برآمد اورملزمان کو گرفتارکر کے اپنے کمانڈر کا اعتماد برقرار رکھا۔مزمل اسحاق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ اسلام گڑھ کی حدود میں کرمنل اور جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او اسلام گڑھ مزمل اسحاق کی اس کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ بھٹہ شیخاں نے انتہائی خطرناک علاقے میں کامیاب آپریشن کرنے پر ان کو مبارکباد دی اور تھانہ اسلام گڑھ میں ایمان دار ایس ایچ او تعینات کرنے پر ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز کا شکریہ ادا کیا۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -