کراچی،سویا بین کے ٹینکر کو حادثہ، ہزاروں لٹر تیل بہہ گیا

  کراچی،سویا بین کے ٹینکر کو حادثہ، ہزاروں لٹر تیل بہہ گیا

  

 کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے قائد آباد منزل پمپ کے قریب رات گئے سویا بین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثے میں ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد بوتلیں، گیلن اور تھیلیاں لیکر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد آباد سے داد چورنگی جانے والے لانڈھی روڈ پر تیل سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ہزاروں لیٹر سویا بین تیل سڑک پر بہہ گیا۔  عوام نے خطرات کے باوجود موقع غنیمت جان کر بوتلیں، گیلن اور تھیلیوں کی مدد سے تیل جمع کرنا شروع کر دیا، یہ سلسلہ گھنٹوں تک چلتا رہا۔ تیل بہنے کے باعث بیشتر موٹرسائیکل سوار سڑک پر پھسل کر گرگئے۔ پولیس اور ٹریفک اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

ہزاروں لٹر تیل  

مزید :

علاقائی -