زرعی شعبے کی بہتری، عملی اقدامات کررہے ہیں، حسین جہانیاں گردیزی

  زرعی شعبے کی بہتری، عملی اقدامات کررہے ہیں، حسین جہانیاں گردیزی

  

کبیروالا(نامہ نگار) اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ”پاکستان“سے وسائل سے مالا مال ہے،ماضی میں تعلیم کے فروغ اور انسانی ترقی پر بھرپور توجہ نہ دینے سے ہم ترقی کی دوڑ میں دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں،ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں ایک متحد اور منظم قوم بنکر سرتوڑ کوششیں کرناہوں گی،ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے آستانہ عالیہ پیر سید ظفر علی شاہ بخاری کے سجادہ نشین اور معروف روحانی شخصیت پیرسید مظفر حسنین شاہ بخاری کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بلند ویژن اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی زیر قیادت زرعی شعبے کی بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس ماضی کی حکومتیں زراعت کی ترقی پر زبانی جمع خرچ کرتی رہیں اور اُن کاکام صرف کمیٹیوں اور رپورٹوں تک محدود رہا،زرعی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے ایگرو ایکالوجیکل زوننگ اور معیاری زرعی مداخل کی فراہمی وقت کا اہم تقاضاہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جس کے ذریعے ہم نئی ٹکینالوجی کو متعارف کروا کے بہتر نتائج اور اپنے اہداف کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں،جدید ریسرچ خصوصی طور پر ہماری فی ایکڑزیادہ پیداوار والی اجناس کے حوالے سے ہونی چاہیے۔اس موقع پر ممبر تحصیل امن کمیٹی غلام اکبر خان ایری،سید مسلک حسنین بخاری،سید مفسر حسنین شاہ بخاری،قاسم خان ایری بھی موجود تھے۔

حسین جہانیاں گردیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -