بانی مثالی پبلک مڈل سکول، ماہر تعلیم محمد جمیل قریشی انتقا ل کرگئے

 بانی مثالی پبلک مڈل سکول، ماہر تعلیم محمد جمیل قریشی انتقا ل کرگئے

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)  صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم، نامور استاد الحاج محمد جمیل قریشی،بانی مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ گزشتہ رات تین بجے سٹی ہسپتال ملتان میں انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا اور علاج کے لیے وہاں داخل تھے،شیخ محمد جمیل قریشی نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور لاکھوں شاگرد چھوڑے ہیں،شیخ محمد جمیل قریشی نے مثالی طرز تعلیم متعارف کرایا جسے ملک بھر میں پذیرائی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

ملی،ان کا شمار کیڈٹ سازی کی تعلیم کے نامور ماہرین میں ہوتا ہے،شیخ محمد جمیل قریشی نے پہلے جمیل اکیڈمی اور بعدازاں سال 1984ء  میں مثالی مڈل سکول دین پور مظفرگڑھ کی بنیاد رکھی،مرحوم کی نماز جنازہ مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ مہتمم مرکزی عیدگاہ مظفرگڑھ مولانا عاصم عمر نے پڑھائی،نمازجنازہ میں ایم این اے مہر ارشاد سیال،ممبران صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی،عون حمید ڈوگر،نوابزادہ منصور احمد خان،سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران قریشی،سابق چیئرمین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ،سابق آئی جی بلوچستان میاں ایوب قریشی،ماہرین تعلیم عبدالرؤف چوہدری،عدیل مختیار،سلیم رضا قریشی،قربان حسین،صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد،سینیئر نائب صدر محمد عدنان بھٹہ، مختیاراحمد چوغطہ، عمر خان دستی،منیر احمد بلوچ،حسنین بھٹہ،محمد اسماعیل،چیئرمین تحریک حقوق مظفرگڑھ رانا محمد افضل،احمد سعید چوہدری سمیت صحافیوں،وکلاء ، شہریوں، اساتذہ، طلبہ اور ہر مکتب فکر کے نمائندہ افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، شیخ محمد جمیل قریشی مرحوم کو خان گڑھ قبرستان کمال پور موڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

انتقال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -