رحیم یارخان میں 14وارداتیں  شہری لٹنے پرمجبور، پولیس خاموش

رحیم یارخان میں 14وارداتیں  شہری لٹنے پرمجبور، پولیس خاموش

  

  رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)چوری کی 14 وارداتیں ملزمان نقدی موبائل فون موٹر سائیکل بیٹریاں اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج،تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات ترنڈہ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

محمد پناہ کے رہائشی سمیع اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان شرافت علی وغیرہ 70 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا دوسری واردات بستی رحیم کے رہائشی حافظ کامران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 36 ہزار 800 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا تیسری واردات جناح پارک کے رہائشی غلام میراں کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 54 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات ظفر کالونی کے رہائشی عبدالشکور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 48 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات عباسیہ بنگلوز کے رہائشی حسن عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 73 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات نور محمد کالونی کے رہائشی سانول منیر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد عارف وغیرہ نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات اڈا باغو بہار کے رہائشی مظہر اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 67 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات موضع مانک کے رہائشی احمد حسن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات عزیز آباد کے رہائشی محمد ابوبکر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات جناح ٹان کے رہائشی محمد بوٹا کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات گرین ٹان کے رہائشی افتخار کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان ایاز وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی بارہویں واردات گڑھی اختیارخان کے رہائشی جام بگو کے ساتھ پیش آئی جہاں 7 ملزمان مختیار قصاب وغیرہ نے 3 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے تیرہویں واردات ٹبی گل محمد کے رہائشی محمد حفیظ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان شاہنواز وغیرہ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ چودھویں واردات کاچھا کے رہائشی جہانگیر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -