مہنگائی کی شرح میں اضافہ حکومتی ناکام  پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ذیشان اختر

مہنگائی کی شرح میں اضافہ حکومتی ناکام  پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ذیشان ...

  

بہاولپور (بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ حکومت کی ناکام پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

نے ایشیاء کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آٹے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے نے عوام کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں۔ دالوں کی قیمت آسمان کو چھورہی ہے۔ایسے لگتا ہے کہ رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹوز پر مہنگی چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہے جو عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ اگر مہنگائی کے جن پر قابو نہ کیا گیا تو یہ حکومت کو کھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا جینا مشکل لیکن وزیراعظم قوم کو نہ گھبرانے کی تسلیاں دے رہے ہیں۔ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک مثبت تبدیلی کی بجائے مہنگائی کے سونامی کی زد میں ہے۔حکومت کی نا اہلی نے کرونا کی صورت حال میں لوگوں کو بالکل بے بس کر دیا ہے۔ ملک میں مافیاز اور وزراء کے علاوہ ہر کوئی پریشان ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ رمضان کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوزوں نے عوام کاخون نچوڑنا شروع کردیا ہے۔ ملک کو سو دن میں ٹھیک کرنے کے وعدے 1100 دنوں کے بعد بھی پورے نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی اللہ کا نظام چاہتی ہے اگر کوئی اس کے لیے تیار ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ریاست مدنیہ کا اعلان کرنے والوں نے آج تک درست سمت میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ یہاں تو اعتراض نصاب میں شامل کسی دوسرے مضمون اور مواد کے بارے میں نہیں بلکہ صرف اسلام پڑھانے پر ہو رہا ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں، فوری طور پر اس کا نوٹس لیا جائے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -