گندم خریداری،باردانہ کے حصول کیلئے بیوپاری متحرک، کسان کو مشکلات

گندم خریداری،باردانہ کے حصول کیلئے بیوپاری متحرک، کسان کو مشکلات

  

ملتان، وہاڑی(سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، وقائع نگار)ملتان کے گندم خریداری مراکز پر باردانہ اجراء کے پہلے روز انتہائی مایوس کن صورتحال کسی کسان نے باردانہ اجراء کے حوالے سے خریداری مراکز سے رجوع نہ کیا،باردانہ کے حصول کیلئے بیوپاری(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 سرگرم رہے تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث کسی بھی مرکز سے باردانہ جاری نہ ہوسکا،تفصیل کے مطابق ملتان کے گندم خریداری مراکز پر باردانہ اجراء کے پہلے دن صورتحال انتہائی مایوس کن رہی اورکسی کسان نے باردانہ کے حصول کیلئے خریدار ی مرکز سے رجوع نہ کیا۔تاہم گندم کے کاروبار میں ملوث بیوپاری حضرات خریداری مراکز پر متحرک نظر آئے تاہم کال ڈیپازٹ کی شرط و دیگر قانونی پیچیدگیوں کے باعث کسی مرکز سے باردانہ جاری نہیں ہوسکا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ کوارڈینشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کے گندم خریدمراکز میں انتظامات اور بار دانہ کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ 12اپریل 2021ء کو گندم خریداری کیلئے باردانہ تقسیم کیا جائے گا ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 28ہزار185میٹرک ٹن گندم خریداری ٹارگٹ ہے کسان گندم خریداری کے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں تعاون کریں سنٹر کی سطح پر شکایات کے ازلہ کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے تاکہ گندم کی فروختگی میں کسانوں کے مسئلہ کو فوری حل کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ گندم خرید مراکز میں کسانوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گندم خرید مراکز میں ٹینٹ، پنکھے،پینے کے پانی اور پبلک اناؤنسمنٹ کے انتظامات مکمل ہونے چاہیئں محکمہ پولیس گندم خرید مراکز کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرے ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ باردانہ کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور اس میں کسی قسم کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت کی طرف سے کسانوں کو گندم کا پورا معاوضہ دیا جائے گا اور 18سو روپے فی من کے حساب گندم خریدی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سنٹر کوارڈینٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں گندم خرید مراکز میں کسانوں کیلئے تمام بنیادی ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ کسانوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر اے ڈی ریونیو اشفاق الرحمن خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرفرخ شہزاد، ڈی ایس پی محمد افضل، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے نمائندے مشتاق گجر، کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم کمبوہ اور دیگر موجود تھے۔تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے شہری کیگندم کھیت میں آگ لگ گئی، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کیتحت آگ پر قابو پالیا۔تفصیل کیمطابق موہانہ سندیلہ جلالپور کا رہائشی جعفر حسین کی گندم فصل میں بجلی کی سپارکنگ کی وجہ سے چنگاری گرنے سیآگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دومرلہ زمین کی گندم کو جلاکر راکھ کردیاگیا،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کیتحت آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابوپالیا۔آگ کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کی گندم خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔

گندم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -