باردانہ فراہمی جاری، 15اپریل سے گندم  خریداری شروع کی جائے گی، جاوید اقبال

باردانہ فراہمی جاری، 15اپریل سے گندم  خریداری شروع کی جائے گی، جاوید اقبال

  

  راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ فوڈکنٹرولر جاویداقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ کسانوں کو امسال گندم خریداری سکیم کے تحت باردانہ کی فراہمی جاری ہے حکومت (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پنجاب کی مقرر کردہ قیمت 18سوروپے فی چالیس کلوگرام کے حساب سے کسانوں سے گندم خریدی جائیگی سنٹرز پرتعینات عملہ 15 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کردے گا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور،نورپور اور فاضل پورفوڈسنٹرز کاوزٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ سنٹر ز پر کورونا ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کسانوں کے لئے بیٹھنے کی جگہ کاانتظام کیا گیا ہے اُن کا مزیدکہنا تھا کہ کسانوں کوگندم خریداری کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ہمہ وقت اُن کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں کسان آئیں اور مسائل بیان کریں جن کافور ی حل کیا جائیگا۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -