فوڈ کنٹرولر کی کارروائی، 2ہزار من گندم  کی سندھ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

  فوڈ کنٹرولر کی کارروائی، 2ہزار من گندم  کی سندھ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

  

  چوک اعظم (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عابدکمال چشتی نے کہا ہے کہ گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کے خلاف آپریشن جاری ہے اس ضمن میں چیکنگ کے دوران 2ہزار (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

من گندم ضبط کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ2ہزار من گندم کو سندھ منتقل کیا جا رہا تھاتاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے گندم کی منتقلی کو روک لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی منتقلی غیرقانونی عمل ہے جو قطعاً برداشت نہیں کیاجائے گاخلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عابدکمال چشتی نے کروڑ لعل عیسن،217ٹی ڈی اے گندم خریداری مراکز کامعائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر تمام مطلوبہ سہولیات مکمل کی جائیں تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے۔انہوں نے اس موقع پر بوٹافلوملزجھرکل میں گندم کی کوالٹی اور سٹاک کا معائنہ کیا۔

گندم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -