بوریوالاڈاکوؤں کے نرغے  میں، درجن سے زائد وارداتوں  میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

بوریوالاڈاکوؤں کے نرغے  میں، درجن سے زائد وارداتوں  میں شہری قیمتی اشیاء ...

  

 بورے والا(تحصیل رپورٹر)بورے والا ایک بار پھر ڈاکوں کے نرغے میں،ڈاکو بے لگا،48 گھنٹوں میں درجن سے زائد وارداتوں نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

دیا،تھانہ ماڈل ٹان بورے والا کی حدود میں دن دیہاڑے گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات،چار نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں موجود خواتین کو باندھ کر 7 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے،مذاحمت پر ڈاکوں کے تشدد سے خاتون بیہوش،پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک کر کیمرہ چھیننے کی کوشش بھی کی،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں گزشتہ دو تین روز سے ایک بار پھر ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے نواحی آبادی محلہ گ شالہ کچہری سے ملحقہ مقامی شہری کامران کے گھر میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گھر میں موجود اسکی والدہ اور بیوی کو باندھ کر گھر کی تلاشی کے دوران 7 لاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر اسکی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے ڈاکوں کے تشدد سے خاتون بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا معلوم ہوا ہے کہ لوٹی گئی رقم کامران کی بہن کے فروخت کئے گئے مکان کی تھی جو اس نے امانت کے طور پر اپنی والدہ کے پاس رکھی تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماڈل ٹان پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی قابل افسوس امر یہ ہے ڈکیتی کی واردات کی کوریج کیلئے جانے والی کیمرہ مین سے تھانہ ماڈل ٹان کے اے ایس آئی میاں تنویر احمد نے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی اور کوریج سے بھی روک دیا شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں بورے والا سرکل میں ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس کسی ایک بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -