پیرامیڈیکل سٹاف کرونا کے سامنے  سیسہ پلائی دیوار ہے، منیبہ شاہد کی   روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو

پیرامیڈیکل سٹاف کرونا کے سامنے  سیسہ پلائی دیوار ہے، منیبہ شاہد کی  ...

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے سامنے بلاشبہ ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے' پوری قوم کو پیدا میڈیکل سٹاف پر فخر ہے یہ قوم کے ہیرو ہیں '(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 میں کورونا سے جنگ میں فتح پر اپنے پیرا میڈیکل ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں ' منیبہ شاہد تفصیل کے مطابق ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری محترمہ منیبہ شاہد نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی جان لیوا مہلک وبائی مرض کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصہ سے پوری دنیا بقا کی جنگ لڑی رہی ہے ہر ملک اپنے طور پر اس بیماری کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جسکی سب سے بڑی وجہ کہ یہ جنگ ایک ایسی ناگہانی جان لیوا وبائی بیماری کے خلاف ہے جس کے بارے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اب یہ فلاں انسان پر حملہ کرئے گی یا انسانی آ نکھ اس کو دیکھنے کی استطاعت رکھتی ہو اس سے بچنے کا سب سے اہم اور آ سان حل یہی ہے کہ ہم ایک دوسرے سے تین سے چار فٹ کے فاصلے پر رہیں فیس ماسک اور دستانوں کے استعمال کو ہر لمحہ یقینی بنائیں اس بیماری کو بے بس کرنے کا واحد حل آپس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ہے یہ وہ چند اہم باتیں ہیں جو اس بیماری کی ابتدا سے ہی شہریوں کو بتائی گئیں جس کو مختصر ایس او پیز کے الفاظ میں سمو دیا گیا مگر ایسی سنگین صورتحال میں بھی جب ہر قدم پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں اور لوگ موت کے ڈر سے سہمے ہوئے گھروں سے باہر نہیں نکلتے تو اس قوم کے مسیحا پیرامیڈیکل سٹاف جو اس ناگہانی جان لیوا بیماری کے ساتھ جنگ میں ہر اول دستے کے طور پر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے آرام و سکون کو قربان کر کے شکست دینے کے لیے نبرد آزما ہیں بلاشبہ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں بہت سے قابل ڈاکٹرز نے اور دیگر میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا میں ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانیں فلاح انسانیت کے لیے قربان کر دیں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر مجھے یہ کہتے ہوئے بلاشبہ فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جو بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور جس قدر اس جان لیوا بیماری کے پھیلا میں روک تھام ممکن ہوئی ہے وہ پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششوں کی وجہ سے ہوئی ہے پوری قوم کو اپنے میڈیکل ہیروز پر فخر ہے قوم کا بچہ بچہ اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہے رات دن کی انتھک تحقیق سے اور قوم کی دعاں سے بہت جلد ہم کورونا وائرس کو شکست دے کر دم لیں گے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -