ملتان،نئے ویکسی نیشن سنٹر کو مکمل فعال کرنے کیلئے اقدامات تیز
ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے نیا قائم کردہ ویکسی نیشن سنٹر کو فعال کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔واضح رہے ملتان انتظامیہ نے ضلع میں سب سے پہلا ویکسی نیشن ڈی ایچ ڈی (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
سی میں قائم کیا گیا ہے۔جس میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔لیکن ڈی ایچ ڈی سی میں شہریوں کا رش بڑھنے کی وجہ سے محکمہ صحت ملتان نے ایک اور سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا۔اور سی ایم سی گل گشت میں دوسرا ویکسی نیشن سنٹر قائم کردیا گیا۔جو 10 بستروں پر مشتمل ہے۔ محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے مذکورہ نیا بننے والا سنٹر کو مکمل طور پر بحال کرنے کیلئے اقدام تیز کردیئے ہیں۔تاکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو زیادہ سے زپادہ ویکس نیشن کرنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
اقدامات تیز