نشتر میں کرونا سے 3اموات، طالبات میں وائرس کی تصدیق پر گرلزڈگری کالج سرائے سدھوسیل 

نشتر میں کرونا سے 3اموات، طالبات میں وائرس کی تصدیق پر گرلزڈگری کالج سرائے ...

  

 ملتان، سرائے سدھو، وہاڑی، بہاولپور، راجن پور(وقائع نگار، سپیشل رپورٹر، نیوز رپورٹر، نمائندگان پاکستان)کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی نشتر ہسپتال میں زیر علاج مزید3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے سدھو کی طالبات کو وائرس میں مبتلا ہونے پر کالج کو سیل کردیا گیا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات کے ساتھ دکانیں بھی سیل (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کردی گئیں تفصیل کے مطابق ملتان (وقا ئع نگار)  نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 521ہو گئی۔زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 86 ہو گئی،23مریضوں کی حالت تشویشناک،شبہ میں 19 مریض زیر علاج،ادھر محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 99 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پازیٹیویٹی کی شرح 9.01 رہی ہے تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج  ملتان کے 65  سالہ محمد رفیق،لودھراں کے 45 سالہ شوکت علی اور 70 سالہ زبیدہ بی بی نے گزشتہ روز دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 8 اپریل 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 521 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 86 ہو گئی ہے جن میں سے 46مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 23 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 19 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 995 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 864 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 1093 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 99 میں کورونا کی تصدیق ہوئی یوں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 9.01 فیصد رہی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے سدھو کی تین طالبات کرونا وائرس میں مبتلا کالج کوسیل کردیا گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سرائے سدھو میں محکمہ صحت کی ٹیم نے زیر تعلیم طالبات جنہیں کھانسی بخار اور نزلہ تھا ان کیکرونا ٹیسٹ لیے گئے جن کی گزشتہ روز رپورٹ آئی تین طالبات میں کرونا پازیٹو پاگیا جس پر کالج کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کر دیا گیا ہے اس صورتحال پر اہل علاقہ میں تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ گرلز ہائی سکول اور ایک بوائز پرائمری سکول کی دیواریں بھی کالج ہذا کے ساتھ ملحق ہیں اور مزید وائرس پھیلنے کے خدشات موجود ہیں  پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرکے رات گئے تک اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا ہجوم جمع کرنے والے افراد کیخلاف قطب پور پولیس نے واجد، محمد واجد علی،ممتازآباد پولیس نے شاہد،شان حیدر، سبحان،جنید،محمد زیشان،شاہ شمس پولیس نے عثمان اور جہانزیب کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہین    ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے۔شہر کے معروف سٹور  چیز اپ کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں 16 دکانوں کو سیل کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور مالز کی انسپکشن کی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز کرنے پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 11 بسوں کو تحویل میں لے لیا۔بس مالکان کو 23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ریسٹورنٹ مالکان پر12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اچانک جمنیزیم میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف حاضری،صفائی ستھرائی سمیت ریکارڈ کا معائنہ کیا جبکہ اعلی کارکردگی پر عملہ کو شاباش دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بزرگ افراد کو کورونا سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھرپور طرح سے جاری ہے 60سال سے زائد افراد موذی مرض سیبچنے کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوائیں فوکل پرسن ڈاکٹر راؤ ذاکر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار سپیشل ایجوکیشن جھانگی والا روڈ میں کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم کرکے فعال کردیا گیا ہے۔اس سے پہلے یہ کورونا ویکسینیشن سنٹر گورنمنٹ فاریسٹ سکول میں قائم تھا۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھر میں اب تک 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور میں قائم کرونا ویکسینیشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔اسی طرح احمد پور شرقیہ، یزمان، حاصل پور اور خیر پور ٹامیوالی میں قائم کرونا ویکسینیشن مراکز بھی فعال ہیں۔کرونا ویکسینیشن سنٹر میں کاؤنٹرز کے ساتھ ساتھ کرونا فیلڈ ہسپتال بھی قائم ہیں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہے۔ راجن پور میں بازاروں،دفاتر اور جنرل بس اسٹینڈز سمیت دیگر جگہوں پرایس اوپیز نظر انداز،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 نئے مریض سامنے آگئے، ضلع بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہیں ترجمان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کورونا مریضوں کے متعلق بتایا کہ ایک مریض ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹرہسپتال راجن پورمیں داخل ہے جبکہ 32 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں ابتک ضلع راجن پور میں کل مریضوں کی تعداد 445ہوچکی ہے سی اوہیلتھ ڈاکٹر محبت علی کا کہنا تھا کہ شہری ایس اوپیز پرعمل کریں ماسک استعمال کریں۔

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -