پنجاب حکومت کاصوبہ بھر سے سولر سسٹم پر بننے والی بجلی خریدنے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی) لوڈ شیڈنگ و ٹرپنگ جیسے واقعات سے چھٹکارا اور قومی گرڈ سسٹم پر بوجھ کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر سے سولر سسٹم پر بننے والی بجلی خریدنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی صارفین تک سستی بجلی کی بالا تعطل فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے نئی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت شہر سمیت صوبہ بھر سے سولر سسٹم پر بننے والی بجلی خریدی جائیگی۔ حکومت گرڈ کمپنی بنا کر بجلی پہنچانے اور بلنگ کی ذمہ داری مذکورہ کمپنی پر ہوگی۔محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے حکو مت کو دی جانیوالی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سولر سسٹم سے آنیوالی بجلی سے قومی گرڈ سسٹم پر بوجھ کم پڑیگاجبکہ لوڈ شیڈنگ و ٹرپنگ جیسے واقعات سے چھٹکارا ملے گا۔ محکمہ توانائی پنجا ب نے اس ضمن میں سمری ایوان وزیر اعلی ارسال کرتے ہوئے حکومت سے دس کروڑ روپے کے فنڈ بھی مانگ لیے ہیں۔پنجاب حکومت کے پی کے اور سندھ کی طرز پر اپنی گرڈ کمپنی بنائیگی۔ دستاویزات کے مطابق حکومت بحریہ ٹاون 100 میگاواٹ، برج کیپٹل،مسگ 40 میگا واٹ،اینگورو 250 میگا واٹ، اور سیاچین سولر پراجیکٹ سے 100 میگاواٹ بجلی خریدے گی۔تیرہ سو میگاواٹ نجی شعبے بجلی کی پیدوار کررہے ہیں جبکہ بجلی خریدنے کے بعد ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن سسٹم کے تحت گرڈ کمپنی بنے گی۔
پنجاب حکومت فیصلہ