پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ کی آئی جی  انعام غنی سے ملاقات، ایسٹر کا کیک کاٹا

پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ کی آئی جی  انعام غنی سے ملاقات، ایسٹر کا ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مہندر پال سنگھ نے آئی جی پنجاب انعام غنی  سے ان کے دفتر لاہور میں ملاقات کی اور ایسٹر کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیااس موقع پر گفتگو (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کرتے ہوئے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل  اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے پنجاب حکومت کیاقدامات کو سراہاانہوں نے مزید کہا پنجاب میں ایک فرض شناس،پیشہ ورانہ امور پر دسترس کے حامل انسپکٹر جنرل کی تعیناتی سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی آئی ہے اور پولیس کے محکمہ کو نئی جہت ملی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے حوالہ سے ہم آئی جی پنجاب  کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لیے کریمنل کیسز کے حامل ایس ایچ اوز کی تبدیلی تھانہ کلچر میں بہتری کی جانب  ان کا انقلابی اقدام ہے آئی جی پنجاب کے ہمراہ ایسٹر کا کیک  کاٹتے ہوئے مسیحی برادری کو ایسڑ کی مبارک باد پیش ک آئی جی پنجاب انعام غنی نے اقلیتی برادری کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتیوں نے کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا،اور آئندہ بھی اس اس حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنا پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے،۔اس موقع پر روبنسن عزیز چیئرمین  منیارٹی ایڈوائیزر ی کونسل پنجاب، اورکرسچن  لائرز یسوسی ایشبن پاکستان(کلیپ) کے نمائندے کاشف ایلگزینڈر،پریزیڈنٹ کلیپ،اور کامران پرویزشریک تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -