حکومت نے لنگر خانوں کے ذریعے  عوام کو بھکاری بنا دیا ہے، نواز ناجی

حکومت نے لنگر خانوں کے ذریعے  عوام کو بھکاری بنا دیا ہے، نواز ناجی

  

 بہاولپور (بیورورپورٹ) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ حکومت نے لنگر خانوں کے ذریعے عوام کو بھکاری بنادیا ہے مہنگائی کی ماری عوام بھوک سے بدحال ہو کر بھکاریوں کی طرح لنگرخانوں میں جاتی ہے اور عمران نیاز ان کا (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

تماشا بناکر اپنی رعونت کی آگ بھجانے کا سامان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں پر چلانے سے عوام کا یہی حال ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ڈسے ہوئے ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتے اور اب تو ورلڈ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیروں نے لوٹ مار کابازارگرم کررکھا  ہے شہزاد اکبر براڈشیٹ کے حوالے سے کارنامے زبان زد عام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

نواز ناجی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -