ماضی میں ایسے قرضے لئے گئے جو بڑھتے ہی جا رہے ہیں، لوگوں کو کورونا سے ہی نہیں، بیروزگاری سے بھی بچانا ہو گا: وزیراعظم

ماضی میں ایسے قرضے لئے گئے جو بڑھتے ہی جا رہے ہیں، لوگوں کو کورونا سے ہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 
 اسلام آباد،لاہور (سٹاف رپورٹرز،نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا وائرس کی صورتحال سے ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ نقصان پہنچا، لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں، بیروزگاری سے بھی بچانا ہے۔عالمی وباء کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار اور کروڑوں مقروض ہو چکے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کو ایک دوسرے کیساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ ڈی ایٹ فورم کو ثقافت، تعلیم اور زرعی شعبہ کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز 10ویں ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے تعلیم کیساتھ ہنر بھی سکھانا ہوگا۔ ڈی ایٹ اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، اس فورم کو ثقافت، تعلیم اور زراعت کے شعبہ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔ ڈی ایٹ تحفظ خوراک اورکھیلوں کے شعبہ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ڈی ایٹ رکن ملکوں کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے چاہیں۔کورونا جیسے چیلنج کا کوئی تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدوار کو بڑھائیں۔ڈی ایٹ ممالک میں تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھاکر 2025ء تک 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کامیاب نوجو ان اور دیگر منصوبے شروع کئے ہیں، ڈی ایٹ ممالک مل کر کام کریں تو کورونا سے درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں۔دنیا کو تجارت کے نئے مواقع پیدا اورتجارت کیلئے سازگار ماحول بنانا ہو گا۔قبل ازیں اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاسنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قر ضے لئے گئے جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، (ن) لیگ نے 5سال میں 20ہزار ارب رو پے کا قرض واپس کیا، ہم آڑھائی سال میں 35ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں، 2ڈیم بنا رہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی، سستی بجلی پیدا ہوگی، سی ڈی اے نے فراش ٹاون اپارٹمنٹس کیلئے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2سال میں فرا ش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، حکومت کی غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی، خواب ہے کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجا ئیں،بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں، پچھلے ماہ ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، انہوں نے کہا ایف ڈبلیو او نے کرتارپور ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا تھا، امید ہے فراش ٹان کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہونگے۔بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی تاہم اب قرضوں کیلئے بینک بھی تیار ہیں اور سکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں، لیکن بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں۔ ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا لیکن آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اسلئے کچی آبادی بن جاتی ہے، میرا خواب ہے کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں۔ ملک پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، ہر سال قرضوں کی اقساط بڑھتی جاتی ہیں، ہماری کوشش ہے ملک کی دولت میں اضافہ ہو تاکہ قرضوں کی اقساط واپس کر سکیں۔ جیسے جیسے ہماری ہاؤسنگ و تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھتی جائیں گی ہماری دولت اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور ہماری سکت ہوجائے گی کہ قرضوں کا بوجھ اتار سکیں۔ ملک کیلئے لیا گیا قرضہ اگر اپنے انفرااسٹرکچر پر لگا دیتے تو ملک تبدیل ہو جاتا۔ وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 4000فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تین مرلے پر بنے اپارٹمنٹ کی قیمت 27لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔لاہور رنگ روڈ پر بلوکی انٹر چینج کے قریب ایل ڈی اے سٹی میں 35ہزار اپارٹمنٹس بنانے کے حکومتی منصوبے پر وزیراعظم عمران خان جمعہ کو پہلے مرحلے میں تین مرلے کے 4000 ا پارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔نام نکلنے پر 10فیصد جبکہ بقایا رقم اپارٹمنٹس ملنے کے بعد ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 2000اپارٹمنٹس درخواست دہندہ عام افراد کو جبکہ باقی 2000وفاقی و صوبائی ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ ہوں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے مستحق افراد کیلئے 50لاکھ گھروں کے خواب کی تعبیر کا وقت آ گیا ہے، ڈیرھ سال بعد لوگ اپنے نئے گھروں میں منتقل ہونا شرو ع ہو جائیں گے۔
وزیر اعظم 

مزید :

صفحہ اول -