کورونا، بھارت سے آنے والے افراد کے نیوزی لینڈ داخلے پر پابندی  

کورونا، بھارت سے آنے والے افراد کے نیوزی لینڈ داخلے پر پابندی  

  

 ولنگٹن(آئی این پی) نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی،بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیوزی لینڈ نے بذریعہ بھارت نیوزی لینڈ آنے والے اور بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت سے آنے والوں پر پابندی 11اپریل سے 28اپریل تک عائد رہے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ نے یہ پابندی ملکی سرحد پر کورونا کے 23 کیسز مثبت آنے کے بعد لگائی جن میں سے 17بھارت سے آنے والے افراد تھے،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں پابندی عائد کیے جانے کا اعلان کیا، امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت ہے جہاں اب تک ایک کروڑ 29لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ

مزید :

صفحہ اول -