بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض اور ظالم بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، یہ آپریشن ضلع کے جان محلہ کے علاقے میں کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے دوران دوقابض بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
مقبوضہ کشمیر