وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان کا نیا شیڈول جاری،12اپریل کو روانہ ہوں گے

وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان کا نیا شیڈول جاری،12اپریل کو روانہ ہوں گے

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان 12 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزرا اسد عمر، علی امین گنڈا پور اور سید امین الحق بھی ہمراہ ہوں گے۔خیال رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث 5 اپریل کو وزیراعظم گلگت بلتستان نہیں جا سکے تھے۔ اب 12 اپریل کو وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ہونے والی مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی گلگت بلتستان کابینہ ارکان ودیگر حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہی۔ وزیراعظم کو گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قانون ساز اسمبلی کی قرارداد پر بریفنگ دی جائے گی۔عمران خان گلگت بلتستان کے لئے 275 ارب کے تاریخی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ 

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -