لاہو ر،23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔ اشیا ئے ضروریہ پر 10 سے 40 روپے تک رعایت دی جائے گی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ زون میں چار ،نشتر زون میں چار، داتا گنج بخش ٹاون میں تین،سمن آباد میں تین بازار لگائے جائیں گے، راوی زون میں تین ،عزیز بھٹی زون تین ،اقبال ٹاون میں 5 اور شالیمار زو ن میں 2 بازار لگائے جائیں گے۔ تاہم سستے رمضان بازاروں میں اشیا ئے ضروریہ پر 10 سے 40 روپے تک رعایت دی جائے گی، لاہور: چینی 82 روپے کلو،10 کلو آٹے کا تھیلہ 375 میں فروخت کیاجائے گا۔ سبزیا ں،پھل،چاول کھجور اور دیگر چیزیں فراہم کا ٹاسک مارکیٹ کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اور بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے محکمہ خزانہ سے 1 ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے گئے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔
رمضان بازار