انتشار کی سیاست کرنیوالے خود منتشر ہو کر نشا ن عبرت بن چکے: عثما ن بزدار

  انتشار کی سیاست کرنیوالے خود منتشر ہو کر نشا ن عبرت بن چکے: عثما ن بزدار

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ اللہ تعالی پر پورا بھروسہ ہے، مخالفین میرا اعتماد متزلزل نہیں کر سکتے - عوام نے اعتماد کیا، اللہ تعالی نے منصب عطا کیا،اب عوام کے حق کے لئے ڈٹ کر کھڑا ہوں - وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے خود گر چکے ہیں - انتشار کی سیاست کرنے والے خود منتشر ہو کر نشان عبرت بن چکے ہیں -وزیراعلیٰ نے عزم صمیم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا- عوام کے اعتماد پر یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں -پنجاب کی یکساں ترقی کے لئے اپنا سفر جاری رکھوں گا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب بدل رہا ہے، ترقی آرہی ہے، تیزی سے خوشحال پاکستان کے سنگ میل کی طرف بڑھ رہے ہیں - وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے- وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ ترقی کے سفر میں ہر پاکستانی شریک ہو گا-عوام کے مسائل کے حل کی طرف تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں - دیہات سے شہروں تک یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق عملی اقدامات کر رہے ہیں - وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کبھی ہمت نہیں ہارتے - محرومیاں دور کرنے کے لئے وعدے نہیں عملی اقدامات کرتے ہیں - وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکل ضرور ہے لیکن ترقی کا سفر رکنے نہیں دیں گے - محروم اور پسماندہ عوام کو اوپر لانا ہماری ترجیجات میں اولین ہے -سردارعثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارنے ملاقات کی-سپریم کورٹ پاکستان ون مین کمیشن ڈاکٹر رمیش کمار نے عدالتی احکامات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اقلیتوں کے امورکے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات پرفوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور اقلیتوں کے لئے مختص خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں - محکمہ قانون اور محکمہ انسانی حقوق ایک ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے -وزیراعلیٰ نے اقلیتی کوٹے پرخالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے فوری کارروائی کاحکم دیا اور ہدایت کی کہ خالی آسامیوں کو پرْ کرنے کے لئے کارروائی جلد مکمل کر کے مشتہرکیا جائے-

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -