گورنر چوہدری سرور سے ایم پی اے  خرم لغاری، سلیمان نعیم کی ملاقات رانا ممتاز رسول نے اپنی کتاب پیش کی

گورنر چوہدری سرور سے ایم پی اے  خرم لغاری، سلیمان نعیم کی ملاقات رانا ممتاز ...

  

 ملتان (نیوز  ر پو رٹر)ایم پی اے سلمان نعیم اور رانا ممتاز رسول اور ایم پی اے خرم لغاری نے گورنر ہاس میں گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں ملتان کے حوالے سے مسائل اور ان کے فوری حل سیاسی صورتحال میں مزید بہتری کے لئے  مشاورت کی گئی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

۔ گورنر چوہدری محمد سرور کو جنوبی پنجاب میں ھونے والے ترقیاتی کاموں اور خصوصا صاف پانی کے پروجیکٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں رانا ممتاز رسول نے گورنر پنجاب کو اپنی کتاب ''ملازمت نہیں کاروبار بھی'' پیش کی جس کو گورنر نے سراہتے ہوئے کہاکہ اس وقت امر اس بات کی ضرورت بھی ھے کہ نوجوان اپنے چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کریں تاکہ متوست طبقہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے گھروں کی کفالت کرسکیں - اس موقع پر حافظ عارف بھی موجود تھے۔ملتان:رانا ممتاز رسول گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اپنی کتاب ملازمت نہیں کاروبار پیش کر رہے ہیں ان کے ساتھ سلمان نعیم ایم پی اے اور خرم خان لغاری بھی ہمراہ مو جو د ہیں۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -