اوچشریف، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  500لٹر مضر صحت دودھ تلف، 624کلو  گھی،1325کلو سکمڈ ملک پاؤڈر ضبط

اوچشریف، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  500لٹر مضر صحت دودھ تلف، 624کلو  گھی،1325کلو ...

  

 اوچ شریف(نامہ نگار)  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اوچ شریف کے نواحی موضع میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی۔ڈیری سیفٹی ٹیم کاخفیہ اطلاع پر اوچ شریف میں جعلی مِلک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ۔(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

بناسپتی گھی، خشک پاؤڈر اور کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا اوچشریف کے نواحی موضع میں دودھ کی جعلی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ تیار کیے گئے زہریلے دودھ کو ممنوعہ کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا۔.جعلسازی کرنے پر عمیر ڈیری یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ دوران کارروائی 500لٹر جعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔624کلو گھی اور 1325کلو سکمڈ ملک پاؤڈر ضبط کر لیا گیا۔جعلی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے نت نئے طریقوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ 

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -