رعایتی سفری سہولیات،بہاولپور چیمبر  اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ

رعایتی سفری سہولیات،بہاولپور چیمبر  اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کو فضائی رعائتی سفر کی سہولیات کے لیے بہاولپور چیمبر اور پاکستان (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
انٹر نیشنل ایئر لائن (PIA) بہاولپور کے مابین بہاولپور چیمبر میں ایک مفاہمتی یاد داشت (MOU)پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے صدر تنویر محمود، نائب صدر محمد منیب ملک، اراکین ایگزیکٹو ملک محمد اعجاز ناظم، چوہدری محمد اشتیاق بسراء، عرفان شوکت اور رکن چیمبر ڈاکٹر محمد اسلم شیخ جبکہ PIAکی جانب سے ڈسٹرکٹ سیلز منیجر رانا محمد وسیم اور سیلز پروموشن آفیسر محمد امجد موجود تھے۔ MOUکے مطابق بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کو بہاولپور چیمبر کا کارآمد کارڈ اور چیمبر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر ہیڈ پر درخواست دینے پر اندرون و بیرون ممالک سفر پر جانے کے لیے 10%ڈسکاؤنٹ اکانومی و اکانومی پلس کلاسز پر دیا جائے گا۔اس MOU کی معیاد 31دسمبر 2021تک کار آمد ہے۔ صدر چیمبر تنویر محمود نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ PIAکی جانب سے اراکین چیمبر کے لیے دی گئی سہولت پر ہم PIAانتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور MOUسائن کرنے پر اظہار تحسین کرتے ہیں۔ صدر چیمبر نے کراچی سے بہاولپور PIAکی فلائیٹس کو دوبارہ آپریشنل کرنے پر بھی PIAانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے تاجر برادری کو تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گیں۔MOUکے مطابق دونوں اداروں کے مابین باہمی روابط بڑھانے کے لیے ہر ماہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بزنس تعلقات کے فروغ اور آپریشنل اشوز کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
معاہدہ